محکمہ آیوش نے کورونا کے خلاف جنگ کیلئے کو ویڈ ٹیم کی کی تشکیل


کوارنٹائن کئے گئے جانساپورہ اور عنبر کالونی میں ادویات کی تقسیم
اُجین04اپریل (نیا نظریہ بیورو)محکمہ آیوش کے تمام افسران ، میڈیکل افسران اور پورا عملہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ملک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ضلع آیوش آفیسر ڈاکٹر منیشا پاٹھک کی سربراہی میں محکمہ آیوش کی کل 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جس میں ایک میڈیکل آفیسر ، ایک کمپا¶نڈر اور ایک صحت کارکن ہیں ۔ یہ 10 ٹیمیں شہر کے جانسا پورہ اور عنبر کالونی میں گھر گھر جاکر آیورویدک اور ہومیوپیتھک دوائیں تقسیم کریں گی کیونکہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ضلع اُ جین کے محکمہ آیوش کے میڈیا انچارج ڈاکٹر وشال سنگھ سولنکی نے بتایا کہ کل 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے روزانہ گھر گھر جا کر دوائیں تقسیم کریں گی۔ یہ مہم 3 اپریل سے شروع ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے میں جانسا پورہ ، عنبر کالونی علاقوں میں 800سے زائد کنبہ کو تقسیم کی گئی ۔ سبھی ٹیمیں ڈاکٹر منیشا پاٹھک اور ڈاکٹر او پی پالیوال کی سربراہی میں کام کر رہی ہیں۔ ٹیموں میں ڈاکٹر وشال سولنکی ، ڈاکٹر مہندر کوشل ، ڈاکٹر لوکندر سوریہ ونشی ، ڈاکٹر پردیپ اگروال ، ڈاکٹر پون پاٹیدار ، ڈاکٹر ابھیشیک تیاگی ، ڈاکٹر سریتا چوہان ، ڈاکٹر انیتا نرمل ، ڈاکٹر راہل شرما ، ڈاکٹر پنکج پاٹیدار اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کررہے ہیں۔ ڈاکٹر وشال سولنکی نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ، پورے ضلع میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے دوائیں تقسیم کی جائیں گی۔