سیہورکے بیجووری گاوں نے خودکوکیا آئی سولیٹ

بھوپال /سیہور:4اپریل(نیانظریہ بیورو)
کورونا انفیکشن کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے جہاں ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے۔ لیکن لوگ بڑے شہروں میں اس کی پیروی نہیں کررہے ہیں۔ وہیں راجدھانی سے ملحقہ ضلع سیہور میں گاو¿ں والوں نے آگے بڑھ کرایک ایساعمل شروع کیا ہے،جس سے دوسرے گاو¿ں والے کوترغیب مل رہی ہے۔اس گاو¿ں کے باشندوں نے اپنے گاو¿ں کو خود ہی لاک ڈاو¿ن کردیا ہے۔ اور گاو¿ں میںد اخل ہونے والے اہم راستوں پر بیریکیڈز لگادئےے ہیں۔ گاو¿ں میں بیرونی لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے۔غورطلب ہے کہ کرونا سے بچنے کے ل ئے ، بیجووری گاو¿ں والوں نے گاو¿ں کی مرکزی حدود میں ایک بیریکیڈ لگا کر گاو¿ں کو لاک ڈاو¿ن پر ڈال دیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب باہرکے گاو¿ں والے یہاں داخل نہیں ہوپاتے ہیں وہ مکمل طور پر بند ہے۔ گاو¿ں کے لوگوں کو ضروری اور فوری کام کے لئے صبح 6 سے 12 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اس کے بعد داخلہ مکمل طور پر بند کردیاجاتاہے۔