مریض کاو ¿نٹرپرہوتے رہے پریشان،استپال کے اسٹاف برتھ ڈے کے جشن میں رہے مصروف

بھوپال:4دسمبر(پریس ریلیز)
ریاستی حکومت نے عام لوگوں سے کئی گنا بہتر صحت کی دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کیا ہے ، لیکن حقیقت ہمیشہ اس کے بر عکس ہی سامنے آیاہے۔ راجدھانی بھوپال کے حمیدیہ اسپتال میں مریضوں کے لواحقین اسپتال کے میڈیسن کاو ¿نٹر پر اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے ، لیکن باہر کھڑے مریض کے کنبے کو یہ معلوم نہیں تھا کہ دوا کاو ¿نٹر کے اندر کسی عملے ،یا ڈاکٹر کی سالگرہ ہے۔ جوبے جوش وخروش کے ساتھ منا یاجارہا ہے۔
اسی اثنا میں ، جب اس معاملے کی اطلاع باہر کھڑے لوگوں کو ملی ، تب بھیڑ میں کھڑے ایک شخص نے اس پورے واقعے کی ویڈیو شوٹ کی۔ گزشتہ روز حمیدیہ اسپتال کے دوا کاو ¿نٹر کا عملہ سالگرہ منانے میں مصروف تھا اور مریضوں کی لمبی قطاریں باہر موجودتھیں۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ لوگ دواکیبن کے اندر سالگرہ مناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی ، اس پورے واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد ، سپرنٹنڈنٹ ارون کمار سریواستو نے تحقیقات کے لئے ہدایات دی ہیں۔غورطلب ہے کہبھوپال کے حمیدیہ اسپتال میں ، مریضوں کو اپنی دوائیں لینے کے لئے اکثر طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور اگر دوا کاو ¿نٹر کے اندریہی سالگرہ منائی جارہی ہے تو ، اس سے اسپتال انتظامیہ اور عملے کے کام پر سوال اٹھنالازمی ہے۔