نوجوان چڑھا موبائل ٹاور پر: میونسپل کارپوریشن کے عملے پر زیادتی کا الزام لگایا

نوجوان چڑھا موبائل ٹاور پر:
میونسپل کارپوریشن کے عملے پر زیادتی کا الزام لگایا
بھوپال:9 جولائی (نیانظریہ بیورو) مدھےہ پردےش کی راجدھانی بھوپال مےں آج دوپہر اےک نوجوان موبائل فون ٹاور پر چڑھ گےا، اس کا ہاتھ ٹھےلہمیونسپل کارپوریشن کا قبضہ ناجائز عملہ اٹھا کر لے گےا تھا، اس سے ناراض ہوکر نوجوان جان دےنے کے ارادے سے ٹاور پر چڑھ گےا ۔ وہ کافی دےر تک اوپر چڑھ کرمیونسپل کارپوریشن اور پولےس اہلکاروں پر ملی بھگت کا الزام لگاتا رہا ۔ وہ بار بار اوپر سے کود کر جان دےنے کی بات کہتا رہا ۔ اطلاع کے مطابق وکاس مالوےہ اور اس کا خاندان کملا پارک کے پاس پھلوں کا ٹھےلہ لگاتا ہے ۔ آج دوپہر میونسپل کارپوریشن کا قبضہ ناجائز عملہ اس کا ٹھیلہ اور سامان ضبط کر کے لے گےا ۔ پہلے تو اس نے افسران سے ٹھےلہ چھوڑنے کی گہار لگائی ، لےکن جب وہ نہےں مانے تو وہ پاس کے موبائل فون کے ٹاور پر چڑھ گےا ۔ اوپر چڑھنے کے بعد زور ۔ زور سے چلانے لگا ۔میونسپل کارپوریشن افسران پر پرےشان کرنے کاالزام لگاےا ۔ وکاس نے کہا کہ کارپوریشن کی ٹےم پولےس کے ساتھ مل کر اسے پرےشان کرتی ہے ، جب چاہے ٹھےلہ اٹھا کر لے جاتے ہےں ، اسے لے جاکر توڑ دےتے ہےں ، جرمانہ بھرنے پر بھی ضبط مال واپس نہےں دےتے ہےں۔روز کی رسےد بھی کاٹتے ہےںاس کے بعد بھی کارروائی کی جاتی ہے ۔