جمعیت علماءہند کی آن لائن رکنیت مہم کا ہوا آغاز


بھوپال:9 جولائی (نیانظریہ بیورو)
جمعیت علماءہند کے مدھیہ پردیش یونٹ کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران ہارون نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جمعیت علماء ہندکے ذریعہ قومی سطح پر ممبرشپ کی مہم چلائی جاتی ہے اور ہندوستان میں ہر تین سال بعد نئے ممبران بنائے جاتے ہیں۔حاجی عمران نے کہا کہ جمعیت علماءہند کے نئے ممبران کو نئی ممبرشپ کے لئے ریاستی سطح پر فارم بھرکر جمعیت علماءہند کے نئے ممبر بنائے جاتے ہیں۔ جس کو مزید آسان بنانے کے مقصد سے جمعیت علماءہند نے ویب سائٹ پر آن لائن ممبر شب شروع کی ہے۔جس سے آسانی کے ساتھ جمعیت علماءہند کے ممبر بن سکتے ہیں۔اس کے لئےwww.jamiat.org.inپر جاکر جمعیت کی رکنیت حاصل کرسکتے ہیں۔اوریوٹیوب پر بھی رکنیت حاصل کرنے کی پوری معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔حاجی عمران نے مزید بتایا کہ جمعیت علما ءمدھیہ پردیش کے ذریعہ بھی ریاستی صدر حاجی محمد ہارون صاحب کی رہنمائی میں ریاستی سطح پر یہ ممبرشپ مہم چلائی جارہی ہے ،اور اب جمعیت علماءہند کے ذریعہ قومی سطح پر اس سہولت کے عام ہونے کے بعد جمعیت کا ممبر بننا آسان ہوگیا ہے ۔ حاجی عمران نے کہا کہ جمعیت ہندوستانی مسلمانوں کی رہنمائی اور باہمی بھائی چارہ کومضبوط کرنے والی سب سے قدیم اور سب سے بڑی تنظیم ہے۔ہم سب کو اس میں شامل ہونا اور اس کے ممبر بننا چاہئے۔جمعیت کا ممبر بننے کےلئے اپنے موبائل پر گوگل یا کروم کھول کر www.jamiat.org.in پر جائیں۔ ویڈیو میں جوطریقہ بتایا گیا اس کے مطابق جمعیت کا ممبر بنیں اور اپنے گھر کے تمام افراد اور دیگر افراد کو بھی جمعیت کا بنیادی ممبر بنائیں۔