قلمدانوں کی تقسیم میں امیدہے کہ تجربہ اور قابلیت کو ترجیح دی جائے گی:گوپال بھارگو


بھوپال 8 جولائی(نیانظریہ بیورو) شےوراج کابےنہ توسےع کے بعدقلم دانوں کے بٹوارے مےں ہورہی تاخےر نے سےاسی گلےاروں مےں ہلچل مچا رکھی ہے۔ اےک طرف جہاں اپوزےشن گھےرا بندی سے نہےں چوک رہی ہے ، وہےں بڑے محکمے ملنے کی امےد لگائے بےٹھے برسراقتدار وزےر بھی بڑا بےان دے کر پارٹی کی دھڑکےں تےز کررہے ہےں ۔ اب سےنئر بی جے پی اےم اےل اے اورکابینہ وزےر گوپال بھارگو کا بڑا بےان سامنے آےا ہے ۔ بھارگو کا کہنا ہے کہ کوئی سادھو ۔ سنتوں کی جماعت نہےں ، سب کی اپنی خواہشات ہےں، اس لئے محکموںکے بٹوارے مےں تاخےر ہورہی ہے۔ اےک نجی چےنل سے گفتگو کے دوران کابےنہ مےں محکموں کے بٹوارے پر الجھن پر گوپال بھارگو نے سندھےا حامےوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سادھو مہاتما کی جماعت نہےں ہے ، سب کی خواہشات ہوتی ہےں ، سندھےا خےمہ کے وزےروں کو لے کر گوپال بھارگو نے کہا کہ وہ اپنے پارٹی کے رہنما سے گفتگو کرنا چاہتے ہےں کہ اچھا محکمہ ملے ۔ اسی مےں تاخےر ہورہی ہے ۔ محکموں کا بٹوارا کب ہوگا اس سوال کا صحےح جواب ہمارے وزےراعلیٰ شےوراج سنگھ چوہان ہی دے سکتے ہےں۔ وہےں اپنے محکمہ کو لے کر کہا کہ مےرے پاس تو ہمےشہ سے سوکھے محکمے ہی رہے ۔ شروعات مےں مےرے پاس محکمہ زراعت تھا، بعد مےں پنچاےت محکمہ ملا۔ محکمہ پنچاےت مےں نہ کوئی مرکزی ٹےنڈر ہوتا ہے نہ خریداری ہوتی ہے۔ سےدھا پےسہ پنچاےتوں کو جاتا ہے ۔ کئی ساتھی ہماری پالےسی کو سمجھ رہے ہےں ، ہمےں بھی انہےں ذمہ دارےاں دےنا ہےں۔ اس لئے تاخےر ہورہی ہے ، لےکن تاخےر کے بعد مکھن نکلے گا، امےدہے کہ تجربہ اور قابلےت کو ترجےح دی جائے گی ۔