اجئے وشنوئی کی ناراضگی مسلسل آرہی ہے سامنے


بھوپال 8 جولائی(نیانظریہ بیورو)شےوراج کابےنہ توسےع کے بعد بی جے پی مےں بے چےنی کا ماحول ہے ، وجہ ےہی ہے کہ سات دن گذر جانے کے بعد بھی وزےر کو محکموں کا بٹوارا نہےں ہو سکا ہے ۔وہےں وزےر عہدہ نہ ملنے سے بی جے پی کے کئی سےنئر اےم اےل اے ناراض ہوگئے ہےں اور مسلسل اپنے بےانوں سے حکومت اور پارٹی کی مشکلےں بڑھا کر کابےنہ مےں شامل ہونے کےلئے اےڑی سے لےکر چوٹی تک کا زور لگا رہے ہےں ۔ ان مےں سب سے زےادہ زےر بحث دےہات اسمبلی پاٹن سے بی جے پی کے سےنئر اےم اےل اے و سابق وزےر اجئے وشنوئی کا نام ہے ، جن کا درد کبھی بےانوں سے تو کبھی مےڈےا کے ذرےعہ سے چھلک رہا ہے ۔ اےک بار پھر اجئے وشنوئی نے محکموں کے بٹوارے مےں ہورہی تاخےر کو لے کر پارٹی پر طنز کسا ہے ۔ وشنوئی نے بدھ کو پھر ٹوئےٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وزےروں کی تعداد اور اب محکموں کا بٹوارا ۔ مجھے ڈر ہے کہ کہےں بی جے پی کے عام کارکنان ہمارے لےڈرکی اتنی بے عزتی سے ناراض نہ ہو جائےں ۔اس سے نقصان ہو جائے گا۔ وشنوئی کے اس ٹوئےٹ کا ممبر پارلےمنٹ اور کانگرےس کے سےنئر لےڈر ووےک تنکھا نے بھی سپورٹ کےا ہے اور لکھا ہے کہ پہلے کانگرےس کا نقصان ہوا اور اب بی جے پی کی باری ہے ۔ بالکل صحےح اجئے وشنوئی جی ۔وشنوئی کے اس بےان سے پارٹی مےں ہلچل تےز ہوگئی ہے۔ بار بار وشنوئی کے پارٹی مخالف بےان ان کے وزےر نہ بنائے جانے کے درد کو بےاں کررہے ہےں۔ بتا دےں کہ کابےنہ توسےع سے پہلے سابق وزےر اجئے وشنوئی کے وزےر بننے کی بات زوروں پر تھی اتنا ہی نہےں وہ جبلپور سے دعوےدار بھی تھے ، لےکن انہےں وزےر نہےں بناےا گےا ، جس کو لے کر اب ان کی ناراضگی صاف دکھائی دے رہی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ سینئر لےڈر جلد وشنوئی سے ملاقات کر ناراضگی دور کر سکتے ہےں۔