وزیربننے سے اپنے اسمبلی حلقے میں بہتر طریقے سے کام ہوتا ہے: شیرا


بھوپال:8جولائی (نیانظریہ بیورو)
کانگریس حکومت میں وزیر بننے کے دوڑ میںآگے رہنے والے برہانپور سے آزاد ایم ایل اے سریندر سنگھ عرف شیرا کے بی جے پی کے پالے میں جاتے ہی لہجہ بدل گئے ہےں۔ وزیر بننے کے سوال پر شیرا کا کہنا ہے کہ وزیر بننے کی خواہش ہر کسی کی ہوتی ہے۔ وزیر بننے اور پاور میں آنے سے بہترطریقے سے کام ہوتا ہے۔اس کے ذریعہ انہوں نے بی جے پی کے سامنے وزیر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔دراصل آزاد ایم ایل اے سریندر سنگھ شیرا نے برہانپور کی ترقی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ برہانپور ریاست کا پہلا ضلع ہوگا ، جہاں 100فیصد پانی گھر گھر نل کے ذریعہ مارچ 2021 تک پہنچا یا جائے گا۔ یہ کام مرکزی حکومت کی منصوبہ کے تحت کیا جائے گا۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس کو منظوری دےدی ہے۔ اس منصوبہ کا بجٹ 3 ہزار کروڑ روپئے ہوگا۔