کسان قرض معافی : وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ”جھوٹ راج سنگھ چوہان“ ہوگئے ہیں:سچن یادو


بھوپال:8جولائی (نیانظریہ بیورو)
کورونا وباءکے درمیان مدھیہ پردیش کی 24 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو لیکر ریاست کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ایک دوسرے پر الزاما ت عائد کررہی ہیں۔ کمل ناتھ حکومت کے دوران کسانوں کے قرض معاف نہیںکرنے کے معاملے میں وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ کے سوال پر سابق وزیر زراعت سچن یادو نے ٹویٹ کر شیو راج سنگھ کو”جھوٹ راج سنگھ چوہان“ بتایا ہے۔سابق کانگریس وزیر نے ٹویٹر پر لکھا کہ-لگتا ہے کہ شیو راج سنگھ چوہان مکمل طور پر”جھوٹ راج سنگھ چوہان“ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ پہلے کہتے تھے کہ کمل ناتھ حکومت نے قرض معافی کے نام پر کسانوں کو دھوکہ دیا ، پھرکہا کہ کمل ناتھ حکومت نے 6 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے، آج پھرکچھ نیا؟مدھیہ پردیش کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نائب صدر بھوپیندر گپتا کا کہنا ہے کہ شیو راج سنگھ وزارت کے محکمات تقسیم کرنے کو لے کر پریشان ہوگئے ہیں۔ اسی لئے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے وہ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ پر جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ 2003 کے انتخابات میں بی جے پی نے 50 ہزار تک کے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن آج تک وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کرپائی ہے ۔