دگوجئے سنگھ شکاری ذہنیت کے انسان ہیں:وی ڈی شرما


بھوپال:3جولائی (نیانظریہ بیورو)
ضمنی انتخابات کو لے کر مدھیہ پردیش کی سیاست ان دنوں گرم ہے۔ بی جے پی اورکانگریس کے ذریعہ مسلسل سیاسی بیان بازی کا دور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما نے دگوجئے سنگھ کو شکاری ذہنیت کا بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا رجحان شروع سے ہی شکار کرنے والی رہاہے ،اور حال ہی میں انہوں نے کمل ناتھ کا شکار کیا ہے۔ اب آگے معلوم نہیںکس کاشکار کرےںگے۔ وہیں اوما بھارتی کے ٹویٹ پر وی ڈی شرما نے کہا ہے کہ اوما بھارتی ہماری سینئر لیڈر ہیں ، ہم ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ دوسری طرف کابینہ توسیع پران کا کہنا تھا کہ بی جے پی اتنی بڑی پارٹی ہے ، شاید کسی کے ذہن میں کچھ ہے ، لیکن بی جے پی سب کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے ، لہذا پورے ملک میں جہاں ایک طرف کورونا کا قہر جاری ہے،تو دوسری طرف ریاست کی سیاست بھی ان دنوںگرم ہے۔ مرکز سے لے کرریاست تک سیاسی بیان بازی کا دورجاری ہے۔ وہیںریاست کی 24سیٹوں پر اسمبلی ضمنی انتخابات ہونے ہیں ،حالانکہ ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے ، لیکن ریاست کی دونوں اہم پارٹی بی جے پی اور کانگریس نے کمر کس لی ہےں۔