اہمیت کے ساتھ ہی سندھیا کی ضمنی انتخابات کیلئے بڑھی ذمہ داریارں


بھوپال:3جولائی (نیانظریہ بیورو)
کابینہ توسیع میں جیوتی رادتیہ سندھیا کے تمام حامیوں کو وزیر بنایا گیا ہے ، جس کے بعد اب سندھیا کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے ، کیونکہ آنے والے وقت میں اسمبلی ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں جیوتی رادتیہ سندھیا کا کہنا ہے کہ وہ ترقی کی بنیاد پر انتخابات جیتیں گے۔ واضح رہے کہ کمل ناتھ حکومت گرانے میں میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے جیوتی رادتیہ سندھیا بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں ،اور بی جے پی نے بھی سندھیا کو راجیہ سبھا بھیج کر ان کا اعزاز کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں سندھیا حامی تمام لیڈران کو وزیربھی بنا یا گیا ہے۔ ایسے میں اب جیوتی راتیہ سندھیا کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، کیونکہ آنے والے وقت میں 24 اسمبلی سیٹوں پرضمنی انتخابات ہونے ہےں۔ خاص طور پر گوالیار، چمبل کی 16سیٹوں کے انتخابات کی ذمہ داری سندھیا پر ہوگی ، اور جب سندھیا سے ان 24سیٹوں پر جیتنے کے فارمولے پر سوال گیا تو انہوںنے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی تمام سیٹوں پرجیت کا پرچم لہرائےگی۔ اس کی شروعات ورچوئل ریلی کے ساتھ ہوگئی ہے۔ بی جے پی ترقی کی بنیاد پر ضمنی انتخابات جیت کر آئے گی۔ دراصل ریاست کی 24 سیٹوں پر اسمبلی ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ جس میں 16 سیٹ خاص طور پر گوالیار، چمبل کی ہیں جہاںپرسندھیا حامی رہنماو¿ں کو وزیر بنایا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ان رہنماو¿ں کے لئے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔