مدھیہ پردیش کے سب سے کمزور وزیراعلیٰ ثابت ہوئے شیوراج:عارف مسعود


بھوپال:2جولائی (نیانظریہ بیورو)
شیوراج کابینہ توسیع کے بعد اپوزیشن کے حملے کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سندھیا حامیوں کو کابینہ میں زیادہ جگہ دینے کی وجہ سے کانگریس وزیراعلیٰ شیوراج کی گھیرابندی کررہی ہے۔ اب کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔مسعود نے شیوراج کوریاست کی تاریخ کا سب سے کمزور وزیراعلیٰ بتایا ہے۔ ایم ایل اے مسعود نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہوگی ۔جس میں12وزیر ایسے بنے ہیں جو موجودہ وقت میں ایم ایل اے بھی نہیں ہیں۔ ریاست کی تاریخ میں سب سے کمزور وزیراعلیٰ ثابت ہوئے شیوراج سنگھ چوہان ،جو اپنے قریبی لیڈران کوکابینہ میں جگہ نہیں دلاسکے۔ کابینہ میں ایسے لوگوں کو جگہ دی گئی جو اب ایم ایل اے بھی ابھی نہیں ہےں۔ ریاست اورملک کی تاریخ میں کہیں ایسا نہیں ہوا کہ 12ایسے وزیر بنے جو ایم ایل اے بھی نہیں ہیں۔ انہیں اتنی بڑی تعداد میں وزیر بنادیا گیا ہے۔دراصل ایم ایل اے عارف مسعود نے کہا کہ بی جے پی کے جو سینئر 5بار سے زائد جیتے ہوئے ایم ایل اےز ہیں، ان کو نظرانداز کر ان کی بے عزتی کی ہے۔ جو شیوراج حکومت پر آنے والے دنوں میںبھاری پڑے گا۔ ایم ایل اے مسعود نے کہا کہ کمل ناتھ جی کی حکومت کو گرانے کے لئے سندھیا نے بی جے پی سے سودے بازی کر جمہوریت کا قتل کیا تھا ، آج یہ ثابت ہوگیا۔وہیں انہوں نے سندھیا پر طنز کستے ہوئے کہا کہ سندھیا کہتے تھے میں اصولوں اور ریاست کی ترقی کے لئے گیا ہوں۔ یہ بات بھی اب ثابت ہوگئی کہ سندھیا خود اپنے فائدہ، اور راجیہ سبھا ممبر بننے کے لئے سودے بازی کراپنے حامیوں کو وزیربنانے کے لئے گئے تھے۔