بحران کے اس وقت میں عارف مسعودکررہے ہیں 20 ہزارضرورتمندوں میں کھانا تقسیم


بھوپال:4اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی سمیت اس وقت پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے غریب وبے سہارا لوگ پریشان حال ہیں۔ایسے وقت میں راجدھانی بھوپال میں کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے گھر گھر غریب لوگوں کو کھانا مہیا کرنے کے لئے 7 کچن کے مراکز بنائے ہیں ، جس کے ذریعہ 20 ہزار افراد کو مسلسل دونوں وقت کھانے کے پیکٹ بنا کر اور عارف مسعود کے کارکنان تقسیم کرتے ہیں۔وارڈ نمبر 19-20-22-23 ون سیکٹر ،واڈ نمبر 34-35-42-43 سیکٹر اور نیو بھوپال کا 6 نمبر ، 12 نمبر اسٹاپ، 7 نمبر اسٹاپ،شاہ پورہ وارڈ کے لئے بھی ایک سیکٹربنایاگیاہے۔ان سات سکریٹروں میں کھانابناکرعارف مسعود فینس کلب کے کارکنان غرباءکے گھرگھرجاکر انہیں کھانا اورضرورت کی اشیاءمہیاکرارہے ہیں۔اس مشکل وقت میں عارف مسعود فینس کلب کے ذریعہ یہ خدمت خلق کاکام لوگوں کے لئے کافی امیدوں کے دروازے کھول رہاہے۔عارف مسعود فینس کلب کے صدر عبدالنفیس کاکہنا ہے کہ کلب کے ذریعہ تقریباً 20ہزار افراد کاکھاناروزانہ بنایاجاتاہے ۔اورشہرکے مختلف مقامات پرموجود غریب افراد کوگھروں پرہی پہنچانے کابندوبست کیاگیاہے۔اس وقت ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی شخص بھوک کاشکار نہ ہوں۔اس کے علاوہ دیگرضرورت مندوں کوبھی یہاں جوممکن ہے مدد کی جاتی ہے۔