شیوراج حکومت کمل ناتھ اور کانگریس رہنماﺅں کی کررہی ہے جاسوسی:جیتوپٹواری


بھوپال:30جون (نیانظریہ بیورو)
اسمبلی ضمنی انتخابات سے قبل مدھیہ پردیش میں سیاسی سرگرمی بڑھتی جارہی ہے۔ اسی دوران ریاستی کانگریس نے شیوراج حکومت پر سنگین الزام لگایا ہے۔ ریاستی کانگریس کے کارگزاری صدر اور میڈیا محکمہ کے انچارج جیتو پٹواری نے شیوراج حکومت پر سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ اور ان کے حامیوں کی جاسوسی کا الزام لگایا ہے۔ جیتو نے کہا کہ افسران کو اس طرح سے کام نہیں کرنا چاہئے۔سابق وزیر نے کہاکہ کمل ناتھ حکومت گراکر بنی بی جے پی کی شیوراج حکومت کو 100دن پورے ہوگئے ہیں ، کانگریس نے جمہوری طریقے سے بنائی حکومت کو سودا بازی کر گرانے کے الزام میں منگل کو کالا دن منایا ۔ اس موقع پر بھوپال واقع ریاستی کانگریس کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق اسمبلی صدر این پی پرجاپتی ،سابق وزیر سجن سنگھ ورما،سابق وزیر پی سی شرما اور سابق وزیرجیتو پٹواری شامل ہوئے۔ پریس کانفرنس میں شیوراج حکومت کی 100دنوں کی ناکامیوں کو شمار کراتے ہوئے کانگریس نے شیوراج حکومت پر سنگین الزام لگائے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ شیوراج حکومت کمل ناتھ اور کانگریس پارٹی کے عہدیداران کے فون ٹیپ کرارہی ہے۔ جیتوپٹواری نے اس حرکت کے لئے افسران کو بھی نصیحت دی ہے۔ پٹواری نے کہا کہ جمہوریت چلتا کیسے ہے اور آج مدھیہ پردیش میں کیوں کالا دن ہے۔ اس کی سب سے بہتر مثال ہم آپ کو دیتے ہیں۔کیونکہ یہ حکومت آتے ہی ہماری جاسوسی کرنے لگی ہے۔ کانگریس لیڈران کو پرولینسمیں رکھا جارہا ہے۔ سبھی کے فون کی ٹیپنگ کی جارہی ہے ۔ جیتو پٹواری نے کہا کہ یہ تین مہینے کی حکومت اور افسران اس طرح کی حرکت کرنے لگیں تو یہ جمہوریت کا قتل نہیں ہے تو کیا ہے؟