آج نہیں ہوگی کابینہ توسیع:وزیراعلیٰ شیوراج


بھوپال:30جون (نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کابینہ توسیع کی قیاس آرائیوں کے درمیان وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچے۔ اس دوران وزیراعلیٰ چوہان نے واضح کردیا ہے کہ بدھ کو کابینہ توسیع نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کل کے بعد اگلے دو تین دنوں میں کابینہ توسیع کی جائے گی۔ مانا جارہا ہے کہ اب 2جولائی کو مدھیہ پردیش کابینہ توسیع ہوسکتی ہے۔ ریاست میں بدھ کو ہونے والی کابینہ توسیع کی خبروں پر روک لگ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوان نے کہا کہ بدھ کو کابینہ توسیع نہیں ہوگی ۔ انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ اگلے دو تین دنوں میں کابینہ توسیع کا کام عمل میں آسکتا ہے۔ جس پر اب قیاس لگایاجارہا ہے کہ 2جولائی کو کابینہ توسیع کی جاسکتی ہے۔ وہیں دوسری طرف بتایا جارہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی انچارج گورنر آنندی بین پٹیل آج بھوپال آسکتی ہےں اور یہاں انچار گورنر کی حلف لے سکتی ہیں۔