بی جے پی نے حکومتیں بنانے کا ٹینڈر اڈانی امبانی کو دیا ہوا ہے:سجن سنگھ ورما


شیوراج حکومت کے 100دن پورے ہونے کانگریس نے پوری ریاست میں منایا سیاہ دن
بھوپال:30جون (نیانظریہ بیورو)
کمل ناتھ حکومت میں وزیررہے سجن سنگھ ورما نے وزیراعظم نریندر مودی پر متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شیوراج حکومت کے 100دن پورے ہونے کے خلاف کانگریس پوری ریاست میں کالا دن منائی۔ اس دوران مظاہرہ کرتے ہوئے سجن سنگھ ورما نے وزیراعظم مودی پرمتنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 4-5ریاستوں میں ایک ساتھ انتخابات ہارنے کے بعد بی جے پی نے حکومت گرانے کا ٹھیکا دینا شروع کردیا ہے۔ اور یہ ٹھیکا انہوں نے امبانی اور اڈانی کو دیا ہے۔ دستمبر 2018میں بنی کمل ناتھ حکومت کو بی جے پی نے سازش کے تحت گرادی تھی۔ جس کے بعد شیوراج سنگھ اقتدار کی کرسی پر بیٹھے تھے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ جمہوری طریقے سے منتخب کی گئی حکومت کو بی جے پی نے خریدوفروخت اور سودے بازی کر گرایا ہے۔ کمل ناتھ حکومت نے اپنے 15مہینے کی مدت کار میں ریاست کی عوام کو کئی طرح کے سوغات دی تھی، اور عوام حکومت سے خوش تھی،لیکن بی جے پی نے سازش کے تحت کانگریسحکومت کو گرایا اور گذشتہ 100دنوں میں ریاست کی عوام کو بدحالی کے دلدل میں دھکیل دیا۔ آج کورونا کے وقت میں ریاست کی عوام ہر طرح سے پریشان ہے۔ دراصل جیوتی رادتیہ سندھیا کے حامیوں کی بغاوت سے کمل ناتھ حکومت اقلیت میں آنے کی وجہ سے گرگئی تھی۔ مدھیہ پردیش کی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ تھا۔ اس معاملہ کی ریاستی کانگریس نے پوری ریاست میں کالادن مناکر مخالفت ظاہر کی۔ اس موقع پر کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیر پی سی شرما نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں جمہوری طریقہ سے منتخب ہوئی کمل ناتھ حکومت کو 121ایم ایل ایز کی حمایت حاصل تھی،لیکن بی جے پی نے 22ایم ایل ایز کو کروڑوں روپے میں خریدکر سودے بازی کر حکومت کو گرادی۔ واضح رہے کہ بی جے پی حکومت کے 100پورے ہوگئے ہیں ،اور 100دنوں میں ہی شیوراج حکومت کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ڈیزل ، پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے، کمل ناتھ حکومت میں غریبوں کے لئے 100روپے میں بجلی ملتی تھی۔ آج بجلی کا بل ہزاروں روپے میں آرہا ہے۔چاروں طرف مہنگائی بڑھ رہی ہیں۔ لوگوں کے کاروبار بند ہیں ،لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ جبکہ کمل ناتھ حکومت نے 15مہینے میں ہی غریب اور عام عوام کے لئے کئی فائدہ بخش کام کئے تھے۔ اسی وجہ سے کانگریس بی جے پی کے 100دن پورے ہونے پر کالا دن منارہی ہے۔