پیٹرول پمپ پر پہنچے سابق وزیر ، پیٹرول -ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر جانی عوامی کی رائے


بھوپال:29جون(نیانظریہ بیورو)
تقریباً 3ہفتے سے روزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ، جس کی کانگریس روزانہ کسی نہ کسی طریقے سے احتجاج کررہی ہے۔ حال ہی میں دگوجئے سنگھ نے سائیکل چلاکر مخالفت ظاہر کی تھی، اب سابق وزیر جیتو پٹواری ایک پیٹرول پمپ پر پہنچ گئے اور وہاں پیٹرال بھروارہے لوگوں سے انہوں نے گفتگو کر پیٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر ان کی رائے معلوم کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپنی مہم کی حمایت کرنے کی اپیل کی ۔ جیتو پٹواری کا کہنا ہے کہ کورونا وباءکے اس دور میں لوگوں کو راحت دینے کے لئے پیٹرول-ڈیزل کی قیمت کرنا چاہئے تھا، لیکن اس میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ جس سے پریشان لوگوں کو مہنگائی کی مار جھیلنی پڑرہی ہے۔ پیٹرول پمپ پر موجود لوگ بھی جیتو پٹواری کی مہم کی حمایت کرتے نظرآئے۔ پٹواری نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ شیوراج آپ تو ڈیزل -پیٹرول 35روپے کرنے کا وعدہ کرکے حکومت میں آئے تھے، لیکن آپ تو اسے 100روپے پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کورونا وباءکے دور میں جب معیشت چوپٹ ہورہی ہے۔ ایسے حالات میں آپ کو لوگوں کو راحت دینے کی پیٹرول ،ڈیزل کی قیمت کم کرنا تھا، لیکن آپ نے قیمتوں کو روزانہ بڑھانے کا کام کیا ہے۔ عام عوام کی جذبات آپ سیاسی پارٹیوں کی جذبات سے اوپر اٹھ کر چنئے۔ اور پیٹرول،ڈیزل کی قیمت کم کیجئے۔ پیٹرول بھروانے پہنچی ملازم خاتون جیوتی شرما کا کہنا ہے کہ کورونا وباءکے اس دور میں پیٹرول،ڈیزل کی قیمت کم ہونا چاہئے،اس کو لے کر لوگوں کو بہت پریشانی ہورہی ہے،مجھے خود روزانہ آفس جانا پڑتا ہے ، روزانہ پیٹرول بھروانا پڑتا ہے، جن لوگوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں، اس کو تو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔