بے قابو کورونا: بھوپال کے 27نئے معاملوں کے ساتھ ریاست کی کل تعداد ہوئی 13ہزار 186


بھوپال:29جون(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی میں پیر کو کورونا کے 27نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔شہر کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے روزانہ ہی نئے معاملے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب کئی علاقے ایسے بھی جہاں سے معاملوں کا آنا کم ہوا ہے۔ غورطلب ہے کہ ریاست میںکورونا کے 13ہزار 186معاملے سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے 557لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سے ملی معلومات کے مطابق پیر کو آئی سیمپل رپورٹس میں سے 27سیمپل پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ہاٹ اسپاٹ عیش باغ سے معاملے کم ہی نہیں ہورہے ہیں۔ یہاں سے پیر کو بھی 5لوگوں کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ وہیں سی آر پی ایف کیمپس بنگرسیہ سے 2جوانوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے اشوکا گارڈن ، اتوارہ،بدھوارہ ،کولار، گووند پورہ،اننا نگر،کوٹرا،سلطان آباد،پیر گیٹ سے لوگوں کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیر کو چرایو میڈیکل کالج اور ہاسپیٹل سے 35مریض کورونا سے پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں۔اور ان تمام کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔