کونسل کے بغیرمیونسپل کارپوریشن کا بجٹ ہوا پیش


بھوپال:29جون(نیانظریہ بیورو)
کورونا کے دوران بغیر کارپوریشن کونسل کے ہی میونسپل کارپوریشن کا مالی بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ بھوپال ڈویزن کمشنر اور میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر کویندر کیاوت نے کارپوریشن کے مالی سال 2020-21کو منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا اس مرتبہ کا بجٹ 2495کروڑ روپے کا ہے۔ یہ گذشتہ سال کے مقابلے 481کروڑ روپے کم ہے۔ شہرکے لوگوں کو راحت دیتے ہوئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی کوئی نیا منصوبہ بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ کارپوریشن نے جائیداد ٹیکس سمیت دیگر ٹیکس سے 300کروڑ روپے آمدنی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے مالی سال 2020-21میں بقایا ٹیکس وصولنے اور کارپوریشن کی جائیداد کی بہتر حل پر زور دیا ہے۔ کارپوریشن کمشنر وی ایچ چودھری نے سبھی محکمات کو ضروری اخراجات کے لئے پیسے دیئے ہیں۔ جس میں آمدنی کے حساب سے پرانا بقایا رقم کی ادائیگی کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریوینیو میں کس طریقے سے اضافہ کیا جائے ،اس پر زور دیا گیا ہے۔17فروری کو کارپوریشن کونسل کا مدت کار ختم ہونے کے بعد ڈویزن کمشنر کارپوریشن کا کام سنبھال رہے ہیں۔