ٹویٹر راجیو گاندھی فاﺅنڈیشن کے ویڈیو کو کیوں نہیں دکھا رہا:دگوجئے سنگھ


بھوپال:29جون(نیانظریہ بیورو)
راجیو گاندھی فاﺅنڈیشن کو فنڈنگ اور چین کے تعلقات کو لے کر بی جے پی مسلسل کانگریس پر حملہ آور ہورہی ہے۔اب اس معاملہ میں نیا موڑ آگیا ہے۔کانگریس لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ دگوجئے سنگھ نے ٹویٹر پر نشانہ سادھا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ٹویٹر ہندوستان میں کسی پاورفل شخص کے اشارے پر کام کررہا ہے۔ دراصل سابق وزیراعلیٰ دگوجئے سنگھ نے ٹویٹ کرکے ٹویٹر پر نشانہ سادھا ہے ، انہوں نے لکھا کہ کیا ٹویٹر ہندوستان میں کسی پاورفل شخص کی ہدایت پر کام کررہا ہے۔ راجیو گاندھی فاﺅنڈیشن کا ایک نقصان نہیں پہنچانے والا ویڈیو ٹوئٹر پرکیوں نہیں دکھایا جارہا ہے۔ ٹویٹرسے مجھے اس مدعہ پر جواب چاہئے۔ کیا وہ جواب دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ جواب نہیں ملنے پر وہ قانون کا سہارا لیںگے۔غورطلب ہے کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ٹویٹ کرراجیو گاندھی فاﺅنڈیشن کی فنڈنگ کو لے کر کانگریس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایم نیشنل ریلیف فنڈ جو لوگوں کی خدمت اور ان کو راحت پہنچانے کے لئے ہے۔ اس سے 2005-2008تک راجیو گاندھی فاﺅنڈیشن کو پیسہ کیو ںگیا۔ ہمارے ملک کی عوام اس کا جواب سننا چاہتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نڈا نے راجیو گاندھی فاﺅنڈیشن کو چین سے ملے فنڈ کو لے کر بھی سوال اٹھائے تھے۔