مدھیہ پردیش جمعیت علماءکی نئی ممبر شب مہم کو مضبوط کیا جائے :مولانا محمود مدنی

مدھیہ پردیش جمعیت علماءکی نئی ممبر شب مہم کو مضبوط کیا جائے :مولانا محمود مدنی
ایم پی یونٹ نے لاک ڈاﺅ ن کے دوران اہم خدمات کو دیا انجام:حاجی محمد ہارون
بھوپال:29جون(نیانظریہ بیورو)
جمعیت علماءمدھیہ پردیش کے ضلع کے عہدیداروں کے لئے ایک آن لائن ویبنار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔آج کے ویبنار میں خصوصی طور پر جمعیت علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود اسد مدنی صاحب نے خطاب کیا اور تنظیم کو مضبوط کرنے اور نئی ممبرشپ مہم کو اور مضبوط کیے جانے پر زور دیا۔ آج کی اس کانفرنس کو جمعیت علمائے ہند کے سکریٹری حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب نے بھی خطاب کیا اور تنظیم کے عہدیداروں کو اپنی رہنمائی دی۔ ویبنار کو جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی ہارون صاحب نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے تنظیم کی مضبوطی ، نئی ممبرشپ مہم ، جمعیت یوتھ کلب ، اور لاک ڈاو¿ن کے وقت تنظیم کے فلاحی کاموں،اور تبلیغی جماعت کے لوگو پر بنائے گئے مقدمات پر جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے ذریعہ کی گئی قانونی کار گزاری پر روشنی ڈالی ، اس کانفرنس میں بھوپال ، رائسین ، راج گڑھ ، سیہور ، آشٹہ ، ودیشہ ، اشوک نگر ، شیوپوری ، گنا ، علی راج پور ، بروانی ، برہان پور ، اندور ، جھابوا ، کھنڈوا ، کھرگون ، چھندواڑہ ، ہوشنگ آباد،ساگر،آگر، دیواس، مندسور، اجین، رتلام، سازاپور، نیمچ، شیامپور، منڈیدیپ کے عہدیداران نے شرکت کی ۔آج کے اس ویبنار میں جمعیت علما ہند دہلی کےذمہ دار مبشر صاحب نے خصوصی تعاون کیا اور مدھیہ پردیش سے محمد کلیم ایڈوکیٹ اور حاجی محمد عمران نے اس ویبنار کی کامیابی کے لئے خصوصی کوششیں کیں اور آخر میں شکریہ ادا کیا گیا۔