محکمہ صحت نے جاری کیا ہیلتھ بلیٹن


ایک اور مریض کی آئی کوروناپازیٹیو رپورٹ
اُ جین03اپریل (نیا نظریہ بیورو) جانساپورہ ساکن مرحومہ رابعہ بی کے شوہر قطب الدین کی کورونا رپورٹ پا زیٹیو آئی ہے ۔اب مثبت افراد کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی ہے۔ اب تک رابعہ بی کے کنبے کے 6 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔لیب کی رپورٹ کی معلومات حسب ذیل ہیں : 03 اپریل تک لئے جانے والے نمونوں کی تعداد 102 ہے ۔ 03 اپریل تک ، 83 نمونہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں ، جن میں 77 منفی نمونے ہیں ۔ آج تک آنے والے نمونوں کی تعداد 06 ہے ۔ آج مثبت نمونوں کی تعداد ایک ہے ۔ کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 02 ہے ۔مذکورہ معلومات سی ایم ایچ او ڈاکٹر انو سویہ گولی نے فراہم کی ۔