عالمی یوم یوگا: مدھیہ پردیش میں بھی مختلف مقامات پر لوگوں نے کیا اپنے انداز میں یوگ


بھوپال:21جون (نیانظریہ بیورو)
عالمی یوم یوگا کے موقع پر مدھیہ پردیش میں بھی ”یوم یوگا“منایا گیا ۔ مختلف مقامات پر لوگوں نے یوگا کیا۔ اور اسے سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کے ساتھ شیئر بھی کیا۔ وہیں ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی بیوی اور بچوں کے ساتھ گھر پر ہی یوگا کیا۔ وہیں انہوں نے تمام ملک کے باشندوں کو عالمی یوم یوگا کی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے اپنی بیوی سادھنا سنگھ، بیٹے کارتک اور کنال کے ساتھ یوگا کیا۔ وہیں انہوں نے باشندگان وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گھر پر رہ کر ہی یوگاکریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کسی بھی انسان کی زندگی کا پہلا سکھ ہوتا ہے۔ ہمارے جسم فرائض کی ادائےگی کاذریعہ ہے۔ اس لئے صحت کا خیال رکھیں۔ صحت مند رہنے کے لئے یوگا ضروری ہے۔ اسلئے یوگا ایک دن نہیں بلکہ روزکریں۔ بی جے پی ریاستی دفتر میں بھی اجتماعی طورپر یوگاکیاگیا۔ جس میں بی جے پی ریاستی صدر وی ڈی شرما ،جنرل سکریٹری سہاس بھگت کے ساتھ بی جے پی کے دیگر عہدیداران شامل تھے۔ واضح رہے کہ 21جون کو عالمی یوم یوگا کے طور پر منایا جاتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے بڑی سطح پر یوم یوگا کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل بھوپال میں ہر سال لال پریڈ میدان میں اس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ اس میں وزیراعلیٰ اور اسکول کے بچوں سمیت دیگر لوگ شامل ہوتے تھے۔