سورج گہن 2020: مختلف رنگت اور انداز میں نظرآیا سورج


بھوپال:21جون (نیانظریہ بیورو)
صبح دس بجے کے بعد ملک، بیرون ملک میں سورج گہن شروع ہوگیا ۔ سب سے پہلے دبئی میں 11.10پر رنگ آف فائر کا نایاب منظر دکھائی دیا۔ اس کے بعد ممبئی،جے پور، کروشیتر سمیت ہندوستان کے مختلف شہروں میں مختلف طرح کا سورج گہن دکھائی دیا۔ کہیں کالے اندھیرے کے ساتھ لال رنگ کی رنگ دکھائی دی تو کہیں ہرے رنگ۔ جیسے جیسے سورج گہن کا وقت ڈھلتا گیا ۔ملک بھر سے ویسی ہی تصویریں بھی آئی۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار، جبلپور اور اندور میں بھی سورج گہن کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ریاست میں تقریباً11.10بجے سے 11.57تک یہ سلسلہ جاری رہا ۔ اس دوران سورج بالکل چاند کی طرح نظرآنے لگا۔ اندور اور گوالیار میں سورج گہن کے دوران چاند نے سورج کو اس طرح ڈھنک لیا کہ وہ چاند کی طرح نظرآنے لگا۔ اندور میں سورج گہن بادلوں کے درمیان بھی دکھائی دیا۔ سورج کے اوپر چاند کی روشنی دکھائی دینے لگی ۔ وہیں گوالیار میں ایک چوتھائی حصہ چاند کا دکھائی دیا۔