ریاست میں کورونا مریضوں کی تعدادپہنچی 2461


بھوپال:21جون (نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کورونا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مسلسل سامنے آرہے نئے معاملوں نے انتظامیہ کی نیند حرام کردی ہے۔ اسی درمیان اتوار کو بھوپال میں 34نئے مثبت مریض ملے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی ضلع میں مثبت مریضوں کی تعداد 2461پہنچ گئی ہے۔ وہیں 78مثبت مریضوں کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دراصل بھوپال میں اتوار کو 34نئے مثبت مریض ملے ہیں۔ بیراگڑھ ، شاہجہان آباد میں 5-5اور عیدگاہ ہلز میں 4مشتبہ مریض ملے ہیں۔ تمام علاقہ کو سیل کرنے کے بعد مریضوں کے رابطے میں آنے والوں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ راجدھانی میں مثبت مریضوں کی تعداد 2461ہوگئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ راجدھانی میں اب تک 1707مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وہیں 78لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ غورطلب ہے کہ اس سے قبل بھوپال میں گزشتہ روز 20نئے کورونا مثبت مریض ملے تھے۔ انہیں ملاکر ضلع میں کل مثبت مریضوں کی تعداد 2461ہوچکی ہے۔ جس میں سے 78لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ جبکہ 1707لوگ صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔