محکمہ موسمیات نے ریاست کے مختلف کے اضلاع کےلئے جاری کیا الرٹ


بھوپال:21جون (نیانظریہ بیورو)
مانسون کے دوران ریاست میں ہورہی بارش کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریوا، شہڈول ڈویزن کے اضلاع چھندواڑہ ، بیتول،بالاگھاٹ،ہوشنگ آباد،رائسین اور سیہور میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ وہیں دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز ہواﺅں کا دور جاری رہے گا۔ محکمہ نے 25جون تک مانسون کے پوری ریاست میں چھانے کا بھی امکان ظاہر کیاہے۔ محکمہ کے مطابق اڈیشہ اور اس کے اطراف میں ہواﺅں کا طوفان قائم ہے۔ جس سے مانسون کو قوت مل رہی ہے۔ یہ سسٹم چھتیس گڑھ میں آجائے گا اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش میں بھی بارش کا دور شروع ہونے لگے گا۔سسٹم آگے بڑھنے سے آنے والے دنوں میں راجدھانی سمیت ریاست کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش کے آثار ہیں۔
جولائی میں کھل سکتے ہیں بھدبھدا کے گیٹ:اس مرتبہ بھوپال میں مانسون کی اچھی سرگرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مسلسل ہورہی بارش سے جون کا کوٹا وقت سے پہلے ہی پورا ہوگیا ہے۔ مانسون کی بارش شروع ہونے سے قبل بڑے تالاب کا پانی 1661.60فٹ تھا ،جواب 1662.50فٹ ہوگیا ہے۔ تالاب کا فل ٹینک لیول1666.80ہے۔ یعنی بھدبھدا کے گیٹ کھلنے کے لئے 4.30فٹ پانی کی ضرورت ہے اور ابھی پورا سیزن باقی ہے۔ اگر ایسے ہی بارش ہوتی رہی تو جولائی میں ہی بھد بھدا گیٹ کھلنے کے حالات بن سکتی ہے۔