ریاست میں کھاد اور بیج کاکافی ذخیرہ ہے:شیوراج سنگھ چوہان


بھوپال:21جون (نیانظریہ بیورو)
کورونا وباءکے دوران ایک مرتبہ پھر ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا کسانوں کو لے کر بڑابیان سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ شیوراج نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ فکر نہ کریں،ریاست میں کھاد اور بیج کاکافی ذخیرہ ہے۔ خریف 2020کے لئے کسانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق زرعی آدان دستیاب کرایا جارہا ہے۔ کسانوں کو کسی بھی طرح کی کھیتی سے متعلق پریشانی ہونے پر وہ کنٹرول روم 181پر خبر دیں۔ ان کی پریشانیوں کا فوراً حل نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ شیوران سنگھ چوہان نے کہا کہ خریف 2020کے لئے کسانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق کھیتی سے متعلق سامان دستیاب کرایا جا رہاہے۔ ریاست میں کھادیہ اور بیج کا مناسب ذخیرہ ہے۔ کسان کسی بات کی فکر نہ کریں۔ خریف کے لئے کسانوں کو ابھی تک 8.25لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی ،0.69میٹرک ٹن کامپلیکس،0.24میٹرک ٹن ایم او پی اور سوپر فاس فیٹ0.69میٹرک ٹن کسانوں کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔