کوروناکا قہر : بھوپال میں قابو میں نہیں آرہا ہے کورونا،ایک دن میں 49نئے کیسس آئے سامنے


بھوپال:20جون (نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ شہر میں ایک دن میں 49لوگوں کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ جس کے بعد سے ہی انتظامیہ اور محکمہ صحت کافی فکرمند ہوگیا ہے۔ یہاں مسلسل ریکوری ریٹ سے زیادہ پازیٹیو معاملے سامنے آرہے ہیں۔ کانگریس ایم ایل اے کے بعد اب بی جے پی ایم ایل اے بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ مالوہ حلقے سے ایم ایل اے اور ان بیوی کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ سینئر ایم ایل اے کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد سے ہی بی جے پی کے دیگر ایم ایل ایز میں بھی افراتفری کا ماحول ہے۔ کیونکہ گذشتہ روز یعنی 19جون کو ایم ایل ایز راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے لئے شامل ہوئے تھے اور مسلسل ہورہی بی جے پی کی میٹنگ میں بھی ان کی موجودگی رہی تھی۔اس کے علاوہ 49پازیٹیو مریضوں میں بنگ رسیا کے سی آر پی ایف کیمپس سے تین جوانوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ وہیں گاندھی میڈیکل کالج کی ایک خاتون ڈاکٹر بھی کورونا مثبت ہوگئی ہے۔ ہاٹ اسپوٹ میں جبدیل عیش باغ سے بھی 4لوگ کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ میرٹ ہاسٹل سے دو مشتبہ افراد کی رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ہے۔ ساتھ ہی شہر کے امام باڑہ ، جہانگیرآباد،شاہجہانا آباد،اشوکا گارڈن، پپلانی،بیراگڑھ سمیت کئی علاقوں سے کوئی پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔