اشتعال انگیز پوسٹ کرنے پر کا رروائی


کرائم برانچ نے ایک شخص کو کیا گرفتار
اندور03اپریل (نیا نظریہ بیورو) کوروناانفیکشن کو لے کر اشتعال انگیز میسج کرنے والے ایک نوجوان کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا۔ کرائم برانچ کے مطابق ، واٹس ایپ گروپ پر اشتعال انگیز میسج کرنے والے عارف نامی شخص کو پکڑا ہے۔ اس خلاف کھجرانا میں کیس درج کیا گیاہے۔ اس صورت میں پولیس نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن پرکاش پٹیل ،زبےر اور ایک دیگر گروپ کے ایڈمن کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ دونوں مفرور ہیں ۔ وہیں ، پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ خبر یا افواہ پر انحصار نہ کریں۔ آپ کے نوٹس میں کوئی ایسا قابل اعتراض میسج آتا ہے ، جس سے قانونی نظام کی حیثیت متاثر ہوتی ہو تو اندور پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 7049124444 اور 7049124445 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔کھجرانا اور ایم آئی جی پولیس نے کرفیو کے دوران دکانیں کھولنے والے نو لوگوں پر کارروائی کی۔ اور موقع پر ملے لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے ۔