محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کورونا کی وجہ سے امتحانات کئے ملتوی


بھوپال:20جون (نیانظریہ بیورو)
کورونا وبا ءکے دوران چل رہے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کالجوں میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردی گئی ہے۔ ایسے میں طلباءکو آن لائن کلاس کے ذریعہ پڑھایا جارہا ہے۔ دراصل کئی طلباءکی شکایت تھی کہ اچانک امتحانات شروع کردیئے گئے جبکہ طلبا کے پاس پڑھنے کے لئے مواد ہی نہیں ہے ۔ ایسے میںمحکمہ اعلیٰ تعلیم نے منگل سے شروع ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔ راجدھانی میں واقع ماکھن لال چترویدی قومی جنرلیزم یونیورسٹی کے رجسٹرار انیواش واجپئی کے مطابق امتحانات کے لئے تیاریاں پوری کرلی گئی تھی،لیکن کورونا وباءکے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے محکمہ نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ حالانکہ کالجوں میں آن لائن کلاس شروع کی جارہی ہے۔ اور جب تک کالجز نہیں کھلیں گے ، اس وقت تک طلبا کو آن لائن کلاسیز پر پوری توجہ دینی ہوگی۔ تمام طلبا کو جوڑنے کے لئے پروفیسرس کی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جو ان کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جو طلبا دیہی علاقوں میں رہتے ہیں ، یوپی ،بہار کے چھوٹے چھوٹے علاقوں سے آتے ہیں،جہاں کنکٹویٹی نہیں ہے ان طلباءکے لئے کالج کے ذریعہ لیکچرس ریکارڈ کئے جارہے ہےں اور ان لیکچرس کو واٹس ایپ کے ذریعہ ان تک پہنچایا جارہا ہے۔ جس سے وہ طلبا ہر سبجیکٹ کو صحیح طریقہ سے پڑھ سکیں۔ آن لائن کلاس کے بھروسے یونیورسٹیز کے فائنل ایئیر کے طلباءکے امتحانات ملتوی ہونے کے بعد اب اسکول اور کالجوں کے ذریعہ آن لائن کلاسیز پر فوکس کیا جارہا ہے۔ لیکن طلباءاس بات کو لے کر فکر مند ہیں کہ آخر کب تک وہ آن لائن کلاسیز کے بھروسے رہیں گے۔