حافظ اسمعیل بیگ آرگنائزیشن کے کورونا جنگجوں کے تیسرے اعزازیہ مرحلہ میں سماجی خدمتگاروں کا اعزاز


بھوپال :20جون (پریس ریلیز)
حافظ اسمعیل بیگ آرگنائزیشن کا کورونا مجاہدین کے اعزاز و حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ جسکے تحت تیسرا اعزازی مرحلہ گذشتہ 19جون کو آرگنائزیشن کے دفتر چندن نگر بھانپور بھوپال میں منعقد کیا گیا۔ آرگنائزیشن کے صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ صاحب نے بتایا کہ اس مرتبہ ایسے سماجی خدمتگاروں کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے پورے لاک ڈاﺅن میں بغیر کسی شہرت و نام نمود کے زبردست خدمات انجام دیں خاص طور سے بھوپال کے چہار جانب قومی شاہراہوں پر پیدل و گاڑیوں پر سوار بیکس و بے بس مزدوروں اور مسافرین کے لئے کھانے و ضروری اشیا ءکے لنگر لگا کر دل کھول کر خدمات انجام دیں اور ہزاروں لوگوں کی دلی دعاﺅں سے سرفراز ہوا۔ان مجاہدین کے اسما ءگرامی جنکا سپاس نامہ دیکر اعزاز و استقبال کرکے ہمت افزائی کی گئی درج ذیل ہیں: یاسر انصاری، رومی رحمن انصاری، شیراز عبد الجلیل، یوسف خان، فضل الرحمن عرف راجا جنسی، ابراہیم خان، ندیم خان، خالد بیگ، آصف خان، اسد خان، اورنگ زیب اعظم، صاحب اسمعیل، علیم احمد، عمران خان، محمد سلیمان، شیر خان۔آرگنائزیشن کے صدر صاحب نے بتایا کہ قومی وسماجی اور سوشل رضاکاروں اور خدمتگاروں کا احترام و استقبال اور انکی حوصلہ افزائی و قدر دانی ہماری آرگنائزیشن کے اولین مقاصد میں سے ہے لہذا آئندہ بھی یہ سلسلہ بغیر کسی بھید بھاﺅ کے جاری رہیگا ان شاءاللہ۔اس موقعہ پر سکریٹری حافظ سعید، مولانا اظہر ندوی، مظہر بیگ، عزیر خان، اعظم ماربل، رقیب بابا، اسد خان اور دیگر کارکنان موجود تھے۔