حکومت چین سے سبھی معاہدہ منسوخ کرے:سجن سنگھ ورما


بھوپال:17جون(نیانظریہ بیورو)
ریاست کے سابق وزیرسجن سنگھ ورما نے ہند -چین سرحد پر شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جو دہلی -میرٹھ ریپڈٹرین کا کانٹرکٹ چینی کمپنی کو دیا ہے، اس کو فوری طورپر منسوخ کیا جائے اور جو بینک آف چائناکو ہندوستان میں کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس کو بھی فوری طورپر منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے کہا کہ شہیدوں کی قربانی خالی نہیں جائےگی۔ ہم چین کو تباہ وبرباد کردیںگے۔ دراصل ہند-چین سرحد پر ہوئی جھڑپ میں 20جوانوں کی شہادت پر سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، لوگ سوشل میڈیا پر چینی پروڈیکٹ کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جبکہ سیاسی پارٹیاں بھی موجودہ حکومت سے چین کے ساتھ کاروباری رشتے اور تمام طرح کے تعلقات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جو مودی نے چین کے ساتھ کئے ہیں۔ سجن سنگھ نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے دہلی -میرٹھ ریپڈ کا جو کانٹرکٹ چینی کمپنی کو دیا ہے ، اسے منسوخ کریں۔ جبکہ بینک آف چائنا کو جو ہندوستان میں کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسے بھی فوری طور پر منسوخ کریں۔ ورنہ چائنا بینک لوگوں کو لون دےدیکر غلام بنانے کی کوشش کرےگا۔ یہ وقت چین کو لال آنکھ دکھانے کا ہے۔