ہند -چین تنازعہ: حکومت کی خاموشی کئی سوال اٹھارہی ہے:جے وردھن سنگھ


بھوپال:17جون(نیانظریہ بیورو)
ہند -چین سرحد پر تنازعہ پر مدھیہ پردیش کے سابق شہری انتظامیہ وزیر جے وردھن سنگھ نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے جوان شہید ہوئے ہیں اور معاملے کے 20گھنٹے بعد بھی وزیراعظم مودی نے کچھ نہیں کہا ہے ۔ یہ مودی حکومت کا فیلئر ہے۔ معاملہ کے وقت ہمارے جوان کے پاس ہتھیار کیوں نہیں تھے، اس کا جواب دینا ہوگا۔ انتخابات کے وقت بی جے پی جوان کا نام لے کر فائدہ اٹھاتی ہے، لیکن اتنے بڑے واقعہ پر خاموشی کئی طرح کے سوال اٹھارہی ہے۔ وہیں نروتم مشرا کے دگوجئے سنگھ کو دلت مخالف بتانے والے بیان پر جے وردھن سنگھ نے کہا کہ سبھی کو معلوم ہے کہ دگوجئے سنگھ نے سب سے زیادہ دلتوں کے لئے ہی کام کیا ہے۔ ساتھ ہی راجیہ سبھا کی دوسری سیٹ جینے کو لے کر سنگھ نے کچھ نہیں کہا ۔ حالانکہ کراس ووٹنگ کے سوال پر سنگھ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دیکھتے رہئے آگے کیا ہوتا ہے۔