پیٹرول -ڈیزل کی بڑھی قیمتیں واپس نہیں لی گئی تو کانگریس کرے احتجاج


بھوپال:17جون(نیانظریہ بیورو)
کورونا وباءکے دوران مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو ایک مرتبہ پھر خط لکھا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے پیٹرول -ڈیزل کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے،جس کی وجہ سے عام عوام پریشان ہے۔ ایسے میں پیٹرول -ڈیزل کے اضافی ٹیکس کے ذریعہ حکومت عوام پر سخت روایہ اختیار کررہی ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ عوام کے لئے حکومت اس اضافی ٹیکس کو واپس لے،قیمت کم نہیں کرنے پر کانگریس سڑکوں پر اترکر احتجاج کرےگی۔ سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے خط میںمزید کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا مریضوں کی وجہ سے ہمارہ ملک سخت اقتصادی اور سماجی پریشانی سے گذررہا ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، اور عام عوام پریشان ہے۔ ایسے حالات میں ریاستی حکومت کے ذریعہ پیٹرول -ڈیزل پر5روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جو غریبوں کے لئے پریشانی کی سبب بن گیا ہے۔ساتھ ہی کمل ناتھ نے کہا کہ ہماری حکومت کے ذریعہ ریاست کے ملازمین کو دیئے گئے 5فیصد مہنگائی بھتے کو بھی بی جے پی حکومت نے روک دیا ہے اور مرکزی حکومت نے بھی یہی کام ایک قدم آگے جاکرجولائی2021تک کے لئے ملازمین کی تمام طرح کے فوائد پر روک لگادیہے ۔ ایسے میں ملازم طبقہ بھی پریشان ہے۔ کمل ناتھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھائی گئی قیمتوں کو حکومت واپس اور مرکزی حکومت کوبھی اس بڑھائی گئی قیمت کو واپس لینے کی صلاح دے۔ ایسا نہیں کرنے پر کانگریس عوام کی حق کے لئے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرےگی۔