ریاست میں وقت سے پہلے پہنچا مانسون


بھوپال:17جون(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں جنوبی مغربی مانسون نے بروز منگل اندور ،ہوشنگ آباد کے بعد بھوپال میں انٹری کی۔ سات سال کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مانسون اپنے طے شدہ وقت سے 4دن قبل ہی بھوپال ڈویژن کے سیہور ،رائسین ضلع میں پہنچا۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست کے کئی اضلاع میں جھماجھم بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹے میں کئی اضلاع میں شدید بارش کی الرٹ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئی ویدر سسٹم نہیں بننے کی وجہ سے فی الحال تین دنوں تک اچھی بارش ہونے کے امکانات کم ہے۔ حالانکہ ریاست میں اگلے 8دنوں تک مسلسل بارش کا دور جاری رہے گا۔اور 20جون کے بعد بارش میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس مرتبہ مدھیہ پردیش میں نورمل سے 96یا104فیصد زیادہ بارش ہونے کی امکان ہے۔ جون سے ستمبر تک عام بارش کے کوٹے سے 9فیصد کم یا زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔ اس کا اندازہ جون کے بعد ہی لگایا جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون میں اب تک 75.7ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔ جون مہینے میں ریاست کے 38سے زائد اضلاع میں بارش درج ہوئی ہے۔ بھوپال سٹی 7.6ملی میٹر ،سیدھی10.8ملی میٹر،رائسین8.6ملی میٹر،بھوپال3.4ملی میٹر ہوشنگ آباد5.6ملی میٹر،اندور1.9ملی میٹربارش درج کی گئی ہے۔