ریاست کے سبھی کالج اور یونیورسٹی کے افسران وملازمین دفاتر پہنچے،بھوپال ، اندور اور اجین میں 50فیصدحاضری ضروری

محکمہ اعلیٰ تعلیم کا فرمان

ریاست کے سبھی کالج اور یونیورسٹی کے افسران وملازمین دفاتر پہنچے،بھوپال ، اندور اور اجین میں 50فیصدحاضری ضروری:

بھوپال:17جون(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں کورونا وباءکے درمیان یونیورسٹی اور کالجوں کے دفاتر کھولے جارہے ہیں۔ اندور، بھوپال اور اجین میونسپل کارپوریشن حلقے میں آنے والے دفاتر50%ملازمین کے ساتھ اور دیگر مقامات پر پورے ملازمین کے ساتھکھول جائیںگے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بروز بدھ اس ضمن میں ہدایات جاری کی ہے۔ جسمیں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی اور کالجوں کے دفاتر کے حوالے سے ہدایت دی جاتی ہے کہ محکمہ رہائش کی ہدایت کے مطابق اندور، بھوپال اور اجین میونسپل کارپوریشن حلقے میںآنے والے دفاتر50%ملازمین کے ساتھ اور ریاست کے دیگر مقامات پر پورے ملازمین کے ساتھ دفاتر کھلیںگے۔ریاست کے تمام یونیورسٹیوں میں افسران اور کالجوں میں پرنسپلز کی موجودگی لازمی ہوگی۔