کھنڈوا میونسپل کارپوریشن کمشنرپائے گئے کورونا پازیٹیو


بھوپال:17جون(نیانظریہ بیورو)
لاک ڈاﺅن کے ان لاک ہوتے ہی مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ موجودہ وقت میں مثبت مریضوں کی تعداد 11ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں 478لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اب عام عوام سے لے کر لیڈران،افسران اور پولس اہلکاروں تک کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ اب کھنڈواں سے خبر مل رہی ہے کہ نئے میونسپل کارپوریشن کمشنر ہمانشو بھٹ بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔جس سے افسران-ملازمین میں افراتفری کا ماحول ہے۔ سبھی نے خود کو ہوم کوارنٹائن کرلیا ہے۔ دراصل میونسپل کارپوریشن کمشنر ہمانشوبھٹ کا بروز پیر سیمپل لیا گیا تھا جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہیں کووڈ کیئر سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔ بروز منگل رپورٹ پازیٹیو آتے ہی کارپوریشن کے افسران،ملازمین میں افراتفری کا ماحول ہے۔ جس آفس میں افسران بیٹھتے تھے، اسے سینیٹائز کیا گیاہے۔ ان کے رابطے میں آئے تقریباً35سے زائد افسران-ملازمین کی فہرست تیار کر کووڈسینٹر بھیجی گئی ہے۔ فی الحال رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پازیٹیو ملے کارپوریشن افسر کے رابطے میں آنے والے کارپوریشن ملازمین سمیت دیگر افسران کی کوارنٹائن ہسٹری نکالی جائےگی۔ بتایا جارہا ہے کہ حال ہی میں تعینات ہوئے کارپوریشن افسر نے میونسپل کارپوریشن میں واکی -ٹاکی ہینڈ سیٹ کے معائنہ کے دوران کلکٹر انے دیویویدی سے ملاقات کی تھی۔اس کے علاوہ کلکٹریٹ میں ہونے والی میٹنگ میں شامل ہوتے رہے ہیں۔ کمشنر کے رابطے میں آئے ہائی رسک کانٹک ہسٹری میں آنے والے پے اے،چپراسی اور ڈرائیور سمیت دیگر ملازمین کو ہوم کوارنٹائن کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ کارپوریشن افسر کی جانچ پازیٹیو آنے کے بعد آنند نگر واقع ہوٹل کنٹینٹ مینٹ ایئریا بنایا گیا ہے ۔ وہیں جس آفس میں افسربیٹھتے تھے اسے بھی سیل کردیاگیا ہے۔ کارپوریشن کے دفتر عام دنوں کی طرح کھلے گا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ بھٹ نے تقریباً1ہفتہ پہلے ہی کھنڈوا آکر جوائن کیا تھا۔ بھٹ میونسپل کارپوریشن کے سابق سی ایم او بھی رہ چکے ہیں۔ ایم ایل اے یشپال سنگھ سسدودیا نے فون پر ان کی خبر لی اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعاءکی۔