بھوپال میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد پہنچی 2287کے پار


بھوپال:16جون(نیانظریہ بیورو)
لاک ڈاﺅن کے ان لاک 1.0ہونے کے بعد اندور سے زیادہ بھوپال میں حالات بگڑتے جارہے ہیں۔ یہاں مسلسل 50-70مریض مل رہے ہیں اور تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بھوپال میں بروز منگل کورونا کے 47نئے معاملے ملے ہیں۔ جس میں17ویں بٹالین( ایس اے ایف )کے 7جوان کورونا مثبت پایاگیا ہے۔ اس کے ساتھ بیر سیا کے سی آر پی ایف کیمپس میں بھی ایک کورونا مثبت مریض ملا ہے۔ وہیں بھوپال میں 25ویں بٹالین کا بھی ایک جوان مثبت ملا ہے۔ جس کے بعد مثبت مریضوں کی تعداد 2287ہوگئی ہے۔ جس میں 73لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ غورطلب ہے کہ بروز منگل کورونا کے 47نئے معاملے سامنے آئے ، جس میں بھنڈ سے ڈیوٹی کے لئے بلائے گئے 17ویں بٹالین ایس اے ایف کے 7جوان کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ انسانی حقوق کمیشن مدھیہ پردیش کورونا کے امکانات کودیکھتے ہوئے بروز پیر 3دن کے لئے بند کردیا گیاہے۔ یہاں پر کمیشن کے اسسٹنٹ گریڈ3کے ملازم کا بیٹا کورونا مثبت ملاتھا۔ کمیشن کے صدر ،ممبران کے ساتھ سبھی ملازمین کو کوارنٹائن ہونے کے بعد ہدایات جاری کی گئی ہے۔ بھوپال میں اسی کے ساتھ مثبت مریضوں کی تعداد 2287ہوگئی ہے،جبکہ 1630لوگ صحت یاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں۔ اور 73لوگوں کی موت ہوگئی ہیں۔ دراصل اس سے قبل 62پازیٹیو ملے مریضوں میں شاہجہانابادعلاقے کے 16لوگ شامل ہیں۔ اس میںسے آٹھ لوگ ایک ہی خاندان کے ہیں۔ایک مثبت مریض نے بتایا کہ اس کی بہن (108ایمبولینس) میں کام کرتی تھی۔ اس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد گھر کے تمام 8لوگوں کی سیمپل لئے گئے۔ جس میں فیملی کے تمام ممبران کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ غورطلب ہے کہ جکتجا میں اب تک 35ملازمین کورونا مثبت ہوچکے ہیں۔