جمعیت علماءمدھیہ پردیش روزانہ 300خاندانوں کوتقسیم کررہی ہے راشن کٹ


بھوپال:3اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں جمعیت علماءمدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کی رہنمائی میں جمعیت کی ٹیم مسلسل لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ مدھیہ پردیش میں مختلف شہروں اور بھوپال کے مختلف مقامات پر لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے غریب ، لاچار افراد راشن کی پریشانی سے دوچار ہیں۔اس کے لئے جمعیت کے اراکین مسلسل راشن کٹ تقسیم کررہے ہیں۔ جمعیت علماءمدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کی رہنمائی میں ، روزانہ 300 غریب خاندانوں کو کھانا اور راشن فراہم کیا جارہا ہے۔ جمعیت علماءمدھیہ پردیش کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران نے کہا کہ یہ ادارہ معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرتا ہے جس کا مقصد ضرورت مندوں کی خدمت کرنا ہے۔ اس کے لئے ، تنظیم کے ممبران اور عہدیداروں نے ایسے محتاج افراد کی تلاش کی ہے جو واقعتا اس کے مستحق ہیں۔تنظیم کے سرگرم رکن حاجی عمران نے کہا کہ معاشرے کے لئے کچھ کرنا اعزاز کی بات ہے۔ دین اسلام ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ بلا تفریق معاشرتی خدمات انجام دیں۔ سماجی خدمت کرنا خوش آئند ہے۔ معاشرتی خدمت کے میدان میں ماضی میں بھی تنظیم کے ذریعہ کام کیاجاچکا ہے ، ہر مضبوط فرد کو غریبوں کی خدمت میں آگے آنا چاہئے۔ہماری ٹیم کے ذریعہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ، پریشان حال غریبوں کے گھروں کا سروے فوری طور پر کیا گیا ہے اور چاول ، آٹا ، دال ، چینی ، تیل ، چائے کی پتی ، دودھ ، بسکٹ ، اور نقدرقم کی کٹ بناکر ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے اور ہم زیادہ سے زیادہ مجبور لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔اس موقع پر ، جمعیت علماءمدھیہ پردیش کی پوری ٹیم ریاست بھرمیں لوگوں کی خدمت کے لئے سرگرم عمل ہیں۔