وائرل ویڈیو معاملہ: دگوجئے سنگھ انٹرنیشنل جھوٹے ہیں:شیوراج سنگھ


بھوپال:15جون (نیانظریہ بیورو)
ضمنی انتخابات سے قبل آڈیو-ویڈیو وائرل ہونے سے سیاست سرگرم ہوگئی ہے۔ پہلے لیڈران کے آڈیو وائرل ہوئے جس پر سیاست تھمی بھی نہیں کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ایک ایڈیٹید ویڈیو وائرل ہونے سے نیا بکھیڑا کھڑا ہوگیا ہے۔ اس معاملے میں بی جے پی کی شکایت پر کرائم برانچ نے سابق وزیراعلیٰ دگوجئے سنگھ سمیت 12لوگوں پر معاملہ درج کیا ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ شیوراج نے حملہ بولتے ہوئے کہا کہ دگوجئے سنگھ انٹرنیشنل جھوٹے ہیں، ہم نے اتنا بڑا جھوٹا کبھی نہیں دیکھا۔وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے رائسین میں ریلی کر اس کا آغاز کیا۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دگوجئے پر طنز کسا۔ انہوں نے کہا کہ دگوجئے انٹرنیشنل جھوٹے ہیں۔ ہم نے اتنا بڑا جھوٹا کبھی نہیں دیکھا۔ اپوزیشن میں رہنے کے دوران انہوں نے شراب پالیسی کی مخالفت کی تھی، چھوٹے شراب دکان کھولے جانے کی مخالفت کی تھی۔اسی لئے میں نے کہاتھا کہ حکومت تو چاہتے ہی کہ لوگ پئیں اور پڑے رہےں۔ اسی ویڈیو کو ایڈیٹ کر وائرل کردیا گیا ہے۔عوام کو مشکوک کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسی لئے بی جے پی نے شکایت درج کرائی ہے۔وہیں اس ضمن میں دگوجئے سنگھ نے کہا کہ میں نے شیوراج سنگھ چوہان کے علاقے میں آدیواسیوں کو ٹھگے جانے کا معاملہ اٹھا یا ہے،اسی سے ڈر کر بی جے پی نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس بات کی بھی جانچ ہونی چاہئے کہ اس ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کسنے کی ہے۔