راجیہ سبھا انتخابات: تیاریوں کو لے کر بی جے پی نے بلائی اپنے ایم ایل ایز کی میٹنگ


بھوپال:14جون (نیانظریہ بیورو)
راجیہ سبھا کو لے کر بی جے پی نے ایم ایل ایز کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔ دراصل راجستھان میں ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے اپنے تمام ایم ایل ایز کو متحد رکھنے کے لئے انتخابات سے قبل ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ بی جے پی ریاستی صدر وی ڈی شرما کا دعویٰ ہے کہ وہ دونوں سیٹیں جیت رہے ہیں۔ راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ نہ ہو اس کو لے کر دونوں پارٹیاں الڑٹ ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما کا کہنا ہے کہ بی جے پی جوڑ توڑ کا کام نہیں کرتی ہے ۔ کانگریس میں آپسی رنجش ہے ۔جیسا مدھیہ پردیش میں تھا،ویسا ہی راجستھان میں ہے۔ ان کو اپنے گھر کو سنبھالنے کا کام کرنا چاہئے۔ وی ڈی شرما نے کہا کہ بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ ساتھ ہی وی ڈی شرما نے دگوجئے سنگھ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب دگوجئے سنگھ کی وجہ سے حکومت گری ہے تو آخر کس بات کا دباﺅ ہے کہ وہ دگوجئے سنگھ کوہی راجیہ سبھا بھیج رہے ہیں۔ دراصل راجیہ سبھا انتخابات کو لے کر بی جے پی کا کانگریس پر الزام ہے کہ کانگریس ہمیشہ دلت مخالف سیاست کرتی ہے اور جس کی سب سے بڑی مثال ہے دگوجئے سنگھ کے ساتھ پھول سنگھ بریا کو دوسرے نمبر پر امیدوار بنانا۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کانگریس کی تاریخ ہی دلت مخالف رہی ہے۔ لہذا بی جے پی اس مرتبہ راجیہ سبھا انتخابات میں دلت مخالف ایجنڈا چلاکر پھول سنگھ بریا کو آگے کر دگوجئے سنگھ کو انتخابات میں ہرانے کی پوری طاقت لگادیگی ۔