لاک ڈاﺅن دوبارہ لگنے کے ڈر سے چھندواڑہ میں سڑکوں پر لوگوں کی بھیڑ


چھندواڑہ:14جون (نیانظریہ بیورو)
چھندواڑہ ضلع میں کورونا وباءکے اثرات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو انتظامیہ کی طرف سے مسلسل گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جاری ہے۔لیکن لاک ڈاﺅن میں رعایت کے بعد عوام بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کورونا وباءپھیلنے کاخطرہ مزید بڑھ رہا ہے۔ شہر کی سب سے اہم مارکیٹ پھوارا چوک،گول گنج ،گاندھی گنج اور دیگر مقامات پربڑی تعداد میں عوام جمع ہو رہیہیں۔ سڑکوںپر اتنی زیادہ بھیڑ کہ اگر کسی کو کورونا ہوتو آسانی سے دیگر لوگ مثبت ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پھر سے لاک ڈاﺅن نہ لگ جائے، اسی وجہ سے بازار سے سامان لینے کے لئے لوگ اپنے گھروںسے نکل رہے ہیں۔ اسی وجہ سے مارکیٹ میں لوگوں کی بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔ چھندواڑہ میں ابھی تک کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد 31ہیں، جس میں 6لوگوں صحت یاب ہوچکے ہیں،اور دوکی موت ہوگئی ہے۔ ان کے علاوہ 23ایکٹیو مریض ہیں، جن کا علاج چل رہا ہے۔