سابق وزیر ترون بھنوت کو : 24جون تک بنگلہ نہیں خالی کرنے پر سامان کو نیلا کرنے کا الٹی میٹم


بھوپال:14جون (نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں کورونا وباءکے دوران سرکاری رہائش گاہ کو لے کر تنازعہ میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں اب سابق وزیر مالیات ترون بھنوت کو بنگلہ خالی کرنے کےلئے 24جون تک کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ 24 تاریخ تک بنگلہ خالی نہیں کرنے پر ان کے سامان کو نیلام کیا جائے گا۔ اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ نے کمل ناتھ حکومت میں وزیر رہے ایم ایل ایز کو بنگلہ خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا۔ کمل ناتھ حکومت میں وزیرمالیات رہے ترون بھنوت کو چار املی واقع B-16بنگلہ دیا گیا تھا، جسے خالی کرنے کے لئے اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق وزیر کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے بعد 10جون کو اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ اور محکمہ عوامی ترقیات نے ان کے چار املی واقع بنگلے کو سیل کردیا تھا اور نوٹس جاری کر بنگلے میں رکھے سامان کو درخواست دیکر حاصل کرنے کے لئے کہاتھا۔ اس کے ساتھ ہی دھمکی دی تھی کہ اگر متعینہ تاریخ تک وہ سامان نہیں اٹھاتے ہیں تو ان کا سامان قانون کے مطابق نیلام کردیا جائے گا۔ غورطلب ہے کہ ریاست میں اقتدار بدلنے کے بعد سے ہی سرکاری بنگلوں کو لے کر سیاست شروع ہوگئی تھی اور سابقہ حکومت کے وزراءاور ایم ایل ایز کو بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بنگلیں خالی کرنے کانوٹس جاری کردیاتھا۔