اقلیتی مو رچہ نے 9ڈویژنوں میں ایک لاکھ ماسک کئے تقسیم


اُجین12جون (نیا نظریہ بیورو) مرکز کی مودی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر اقلیتی مورچہ آج پوری ریاست میں 1 لاکھ ماسک تقسیم کررہا ہے۔ اسی زمرے میں آج اُجین میں اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنور پٹیل اورایم ایل اے ڈاکٹر موہن یادو،اقلیتی مو رچہ کے ضلع صدر جناب فیضان خان کی سربراہی میں ضلع اُجین کے 9 ڈویژنوں میں ماسک تقسیم کئے ۔ پوری ریاست میں اقلیتی مورچہ نے 1 لاکھ ماسک تقسیم کررہا ہے۔ صوبائی صدر ڈاکٹر سنور پٹیل نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مرکز کی مودی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پرصوبائی قیادت نے پورے صوبہ میںماسک ،گمچھا اور سینیٹائزر تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اسی کے مد نظر اقلیتی مو رچہ ایک لاکھ ماسک تقسیم کر رہا ہے ۔ ضلع صدر جناب فیضان نے مزید بتایا کہ اسی زمرے میں ضلع میں ماسک تقسیم کیا گیا۔