وزیر اعلیٰ آڈیو لیک معاملہ: مشتعل کا نگریس کارکنان نے وزیر اعلیٰ کا پتلا کیا نذر آتش


اُجین12 جون (نیا نظریہ بیورو) وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان کا آڈیو وائرل
ہونے کے ساتھ ہی کانگریس قائدین نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ اس کی وجہ سے ، صدر سمیت دیگر قائدین شہر کانگریس کے دفتر پہنچے اور ایک ریلی نکا ل کر وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش کیا ۔پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں کونذر آتش کی خبر لگتے ہی
چاک چوبند ہو گئے۔شہر کانگریس صدر جناب مہیش سونی نے کہا کہ عوام کی جانب سے منتخب کانگریس حکومت کو بی جے پی قائدین نے دھوکہ دے کر گرا دیا اور اب اس واقعے کو وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے گنہگاروں کی تباہی کہا جارہا ہے۔ شہر کانگریس کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے بیان کی مذمت کی گئی ہے اور آج شہر کانگریس کے تمام لیڈران کنٹھال چوراہے پر جمع ہوئے اور ریاستی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔وزیر اعلیٰ کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے ڈاکٹر بٹک شنکر جوشی ، کونسلر جناب آزاد یادو ،جناب ارون ورما ،جناب کیلاش بیسن ، جناب شیو لشکری ،جناب اجیت سنگھ ، جناب کمل پٹیل ،جناب اقبال بھائی ،جناب حافظ قریشی ، جناب شاکر بھائی کھال والاوغیرہ موجود رہے۔