فرشتہ گروپ نے پیرامیڈیکل عملہ کو پی پی ای کٹس کی تقسیم


اُجین 12 جون (نیا نظریہ بیورو) سماجی تنظیم فرشتہ گروپ نے پیرامیڈیکل عملے کے تحفظ کے لئے گورنمنٹ دھنونتری آیورویدک اسپتال میں پی پی ای کٹس گذشتہ روز تقسیم کی ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ادارہ نوجوانوں کے ذریعہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس کے تحت کورونا بحران میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کو اعلیٰ معیار کی پی پی ای کٹ مہیا کرائی جا رہی ہے ۔ اس پر ادارہ کا آیوروید اسپتال کے عملہ نے شکریہ ادا کیاہے ۔ تنظیم کے آکاش مشرا ، امن تیواری اور اُجول جوشی نے بڑے شہروں جیسے ممبئی ، پونے ، دہلی وغیرہ میں بھی رضاکاروں کا نیٹ ورک قائم کیا اور کٹس تقسیم کی ہے ۔ تنظیم کے ذریعہ شہروں کے ضرورت مندافراد کے ساتھ ساتھ ضرورت مند جانوروں کے لئے بھی مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔گذشتہ روز دھنونتری آیور وید اسپتال میں پیرا میڈیکل ورکنگ ٹیم کو 36 پی پی ای کٹس ، سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر او پی شرما ، آر ایم او ڈاکٹر ہیمنت مالویہ اور سینئر ڈاکٹر راجیش جوشی کی موجودگی میں دی گئی ۔