جمعیة علماءمدھیہ پردیش یونٹ نے عوام میں تقسیم کئے ماسک


بھوپال :12جون(نیانظریہ بیورو)
جمعیة علماءمدھیہ پردیش لاک ڈاﺅن کے پہلے مرحلے سے ہی عوام کی خدمتکررہی ہے۔ لاک ڈاﺅ ن کے دوران جمعیة علماءمدھیہ پردیش کے ریاستی صدر حاجی محمد ہارون صاحب کی ہدایت کے مطابق غریب ضرورت مندوں میں کھانا، راشن کٹ تقسیم کئے گئے۔ اور ہائی وے سے گذرنے والے مزدوروں کی بھی جمعیة علماءکی ٹیم نے ہرطرح کی خدمت کی۔ وہیں آج جمعیة علماءنے کورونا وباءسے حفاظت کے لئے عام عوام سے اپیل کی اور اس موقع پر جمعیة علماءمدھیہ پردیش کے میڈیا سکریٹری حاجی محمد عمران کی قیادت میںگاندھی نگر اسٹاپ پر 1000ماسک تقسیم کئے گئے ۔ساتھ ہی حاجی محمد عمران نے عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاﺅن میں بازار کھلنے اور آمدورفت کی رعایت انتظامیہ نے ہماری ضرورتوں اور پریشانیوں کو دھیا ن میں رکھتے ہوئے دی ہے۔بیماری ختم نہیں ہوئی ہے ،اسی لئے ضروری ہے کہ جب تک ہمارا شہر اور ملک پوری طرح سے کورونا وباءسے آزاد نہیں ہوجاتا ہمیں ضلع انتظامیہ اور ڈاکٹرس کی گائڈلائن پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔ ایسا نہ ہو کہ ہماری چھوٹی سی غلطی ہمیں بڑی پریشانی میں مبتلا کردے۔ وہیں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں،اگر کسی ضروری کام سے گھر سے نکلیں تو ماسک کا استعمال کریںاور فیزیکل ڈسٹینسنگ ،سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی کریں ۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اس بیماری سے خود کو بچائےں اور اپنی ضرورت کو کم کرتے ہوئے بھیڑ اور بازاروں سے بچیں۔