حمیدیہ اسپتال میں ڈاکٹروں نے کورونا مثبت مریض کی منائی سالگرہ


بھوپال:11جون(نیانظریہ بیورو)
کورونا مثبت مریض ایک الگ ہی مشکلات سے گذرتا ہے۔ کیوںکہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو اندر سے کمزور بناتی چلی جاتی ہے۔ ایسے میں یہ بے حد ضروری ہے کہ کورونا مثبت مریضوں کو خوش گوار ماحول دیا جائے۔ کچھ ایسا ہی خوشگوار ماحول بھوپال کے حمیدیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے کورونا مثبت خاتون کو دیا۔دراصل حمیدیہ اسپتال کے کووڈوارڈ کا ایک ویڈیووائرل ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹرکووڈ وارڈ میں داخل ایک کورونا مثبت خاتون کی سالگرہ مناتے ہوئے نظرآئے۔ زیرعلاج یہ خاتون کورونا کی وجہ سے سنگین حالت میں ہے ۔ ایسے میں ڈاکٹروں نے خاتون کو خوش کرنے کے لئے نہ صرف اسے سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ خاتون کے لئے کیک بھی لے کر آئے۔ڈاکٹروں کی اس رویہ سے خاتون کافی خوش ہے۔