نارائن ترپاٹھی نے پارٹی سے ناراض چل رہے دیپک جوشی کی حمایت میں دیا بیان


بھوپال:11جون(نیانظریہ بیورو)
اکثر اپنی ہی پارٹی کے لئے مشکل کھڑی کردینے والے بی جے پی ایم ایل اے ناراین ترپاٹھی نے ایک مرتبہ پھر اپنے بیان سے سیاسی حلقوں میں سرگرمی لادی ہے۔نارائن ترپاٹھی نے اب دیپک جوشی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کسی کی تعریف کردے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کانگریس میں جارہا ہے۔ غورطلب ہے کہ دگوجئے سنگھ نے بی جے پی سے ناراض چل رہے دیپک جوشی کی تعریف کی تھی اور جوشی نے اس کو اپنے لئے فخر کی بات بتائی تھی۔ اس بیان پر نارائن ترپاٹھی نے کہا کہ تعریف تو کوئی بھی کسی کی کرسکتا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کانگریس لیڈران سے ہونے والی اپنی ملاقات کو لے کرترپاٹھی نے کہا کہ ملاقات تو سب سے ہوتی رہتی ہے، چاہے وہ کانگریس لیڈران ہو یا سماج وادی لیڈران ۔ آپسی تعلقات اور سیاست دوالگ معاملے ہےں۔ وہیں کابینہ توسیع کو لے کر انہوں نے کہا میں کبھی وزیر بننے کے خیال میں نہیں رہا،میں صرف اپنا کام کررہا ہوں۔