بھوک سے ہوئی موت :


کمل ناتھ نے کیا جوڈیشیل جانچ کا مطالبہ
بھوپال:3اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو خط لکھ کر بھوک سے موت کے معاملے پر جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ دھامنود کے دودھی گاﺅں میں 54سالہ سندر لال کی سخت بھوک کی وجہ سے موت ہونے پر کمل ناتھ نے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہے اور ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں انہوں نے آنجہانی کے اہل خانہ کو 10لاکھ کی اقتصادی تعاون دینے کے ساتھ اس معاملے کی جوڈیشیل جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کمل ناتھ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ دھامنود کے دودھی گاﺅں میں 54سالہ باشندہ کی بھوک سے موت کا انہیں بے حد افسوس ہے۔ ملک میں کھانے کے حق کا قانون ہوتے ہوئے بھی ریاست میں بھوک سے موت ہونا پرمذمت واقعہ تو ہے اس کے ساتھ ہی یہ اشارہ بھی ہے کہ جن انتظامات کا دعویٰ حکومت کررہی ہے وہ باشندوں تک نہیں پہنچ پارہا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے اپنے خط میںمزید لکھا کہ ریاست کی پیشانی پر یقینی طور یہ داغ ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے گذارش کی گئی ہے کہ سندرلال ولد رتن لال کی موت کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ عام کیا جائے۔ساتھ ہی ان کے خاندان کو 10لاکھ کا معاوضہ دیں تاکہ وہ بھی بھوک کے شکار نہ ہوجائےں۔ وہیں سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست میں یقین اور تحفظات کا سلسلہ قائم رہے اس وجہ سے کمل ناتھ نے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے یہ مطالبہ کیا ہے۔